فرانس میں پیلی جیکٹ مظاہروں کا مقابلہ کرنے کے لئے نئی سیکورٹی تدابیر

Advertisements



فرانس کے وزیراعظم فلپ ایڈورڈ نے کہا کہ ملک میں پیلی جیکٹ تحریک کے حامیوں کے مظاہروں کا مقابلہ کرنے کے لئے نئی سکیورٹی تدابیر اپنائی جائیں گی۔

فرانسیسی وزیراعظم فلپ ایڈورڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کابینہ کی سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس اور ملک میں پیلی جیکٹ مظاہروں میں شدت کے پیش نظر وہ ان مظاہروں کا مقابلہ کرنے کے لئے نیا سکیورٹی پلان پیش کرنے والے ہیں۔

فرانسیسی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ جھڑپوں اور پُرتشدد مظاہروں سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ موجودہ سیکورٹی تدابیر کافی نہیں ہیں۔

فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے بھی ہفتے کے روز کے پیلی جیکٹ تحریک کے حامیوں کے مظاہروں پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مظاہروں میں شریک لوگوں کو جرائم پیشہ قراردیا ہے۔

(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

Please follow and like us:
0

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کیلئے ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت کا مرحلہ جمعرات سے شروع ہوگا

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کیلئے ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت کا مرحلہ  جمعرات 21 مارچ سے شروع ہوگا۔ ٹکٹیں آئی سی سی کی آفیشل ٹکٹنگ ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 30 مئی سے 14 جولائی تک کھیلا جائے گا جس میں دنیائے کرکٹ کی ٹاپ 10 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ آسٹریلوی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شائقین کی ٹورنامنٹ کیلئے ٹکٹوں میں دلچسپی بے مثال رہی 8 لاکھ ٹکٹوں کیلئے 30 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت کا آغاز  جمعرات سے آئی سی سی کی آفیشل ٹکٹنگ ویب سائٹ پر ہو رہا ہے اور شائقین پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ٹکٹیں حاصل کر سکتے ہیں۔

ورلڈ گورننگ باڈی نے شائقین کو غیرقانونی طریقوں سے ٹکٹوں کی حصول کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی ٹکٹوں کی غیرقانونی فروخت کا جائزہ لے رہی ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

Please follow and like us:
0

منشیات اسمگلنگ میں گرفتار غیر ملکی ماڈل کے کیس کا فیصلہ آج ہوگا

منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتارغیرملکی خاتون تریزا السکووا کے کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا ۔ چیک ریپبلک کی دوشیزہ 10 جنوری 2018 کو 9 کلو ہیروئین لے جانے کی کوشش میں گرفتار ہوئی ۔

منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار غیرملکی خاتون کے فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے۔ پچھلے سال چیک ریپبلک کی تریزالیسکووا  دبئی سے آئرلینڈ جارہی تھی جب لاہورائیرپورٹ پرسامان کی چیکنگ کے دوران 9 کلو ہیروئین نکل آئی۔

تریزا کے کیس کا ٹرائل تقریباً 14 ماہ تک چلا۔ پاکستان میں رہتےہوئے تریزا نے شلوار قمیض پر دوپٹا اوڑھنا بھی سیکھ لیا۔ دسمبر میں ہونے والی سماعت پر اس نے کرسمس سے پہلے ہی فیصلے سنائے جانے کی خواہش کی مگر اس دوران جج کا تبادلہ ہوگیا ۔

(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

Please follow and like us:
0

زرداری،بلاول کی پیشی،جیالے کارکنوں اور اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی

سابق صدر زرداری اور بلاول بھٹو قومی احتساب بیورو اسلام آباد میں پیش ہونے کیلئے عدالت پہنچ گئے۔ واضح رہے کہ نیب کی جانب سے پارک لین کمپنی اور منی لانڈرنگ سے متعلق تفتیش کی جائے گی،اس سے قبل جعلی اکاونٹس کیس میں تفتیش کیلئے دونوں کو آج عدالت طلب کیا گیا تھا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس یا کسی بھی کیس میں بلاول کی یہ نیب کے سامنے پہلی حاضری ہوگی۔ زرداری اور بلاول کی عدالت آمد پر کارکنوں نے دونوں کی گاڑی کو مرکزی دروازے پر روک لیا، جس پر وزارت داخلہ نے کارکنوں کو نیب آفس کے دروازے سے ہٹانے کا حکم دیا۔ نیب کے مطابق آصف زرداری اور بلاول سے2مختلف ٹیمیں سوالات کریں گی۔ تفتیشی ٹیموں میں مجموعی طور پر 16 افسران شامل ہیں۔ جیالے رہنما 19 گاڑیوں کے قافلے میں عدالت پہنچے۔ اس موقع پر والد اور بھائی کا حوصلہ بڑھانے آصفہ بھٹو بھی موجود تھیں۔

 

قبل ازیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر جیالے کارکنان نیب عدالت کے باہر پولیس والوں سے لڑ پڑے۔ اسلام آباد کے نادرا چوک پر موجود پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے رکاوٹیں ہٹائیں اور نیب ہیڈکوارٹرز پہنچنے کی کوشش کی۔ پولیس کی جانب سے پر امن طور پر مشتعل کارکنوں کو روکنے کی کوشش کی گئی۔

 

جیالے کارکنوں اور پولیس میں ہاتھا پائی کے دوران ایک پولیس اہل کار سر پر پتھر لگنے سے شدید زخمی ہوگیا، جب کہ پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 50 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ پیپلزپارٹی کی خواتین کارکنان بھی نیب آفس پہنچ گئیں، جنہوں نے نعرے بازی کی۔ گرفتار متعدد کارکنوں نے قیدی وین سے چھلانگ لگانے کی کوشش بھی کیں۔ مشتعل کارکنوں کی جانب سے پولیس اہل کاروں پر پتھراو بھی کیا گیا۔

 

جیالے مشتعل کارکنوں مقامی رہنما مصفطی نواز کھوکھر کی قیادت میں پولیس کی جانب سے حصار توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کرنے لگے۔ پولیس کے مطابق کارکنوں نے نیب کی پرانی عمارت میں جانے کی کوشش کی، جب کہ دوسری طرف پی پی سینیر رہنما کا کہنا ہے کہ کارکنوں کی جانب سے پر امن احتجاج کیا جا رہا ہے۔

نیب عدالت کی سیکیورٹی پر مامور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ زرداری اور بلاول بھٹو کو عدالت کے عقبی دروازے سے کمرہ عدالت تک لے کر جایا جائے گا۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل نیب نے سیکیورٹی کے لیے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کو خط بھی لکھا تھا جس کے بعد نیب ہیڈ آفس کے اطراف اور علاقے کی تمام سڑکوں پر سیکیورٹی کے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔ صبح ہوتے ہی نیب کے دفتر کے باہر پیپلز پارٹی کے رہنما اور کارکنان بڑی تعداد میں پہنچ گئے تھے۔

(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

Please follow and like us:
0

حضرت مجدد الف ثانی کے عرس میں بھارت جانے والے زائرین سے درخواستیں طلب

بھارت میں حضرت مجدد الف ثانی کے سالانہ عرس کےلئے وزارت مذہبی امور نے خواہشمند زائرین سے درخواستیں طلب کرلیں۔

حضرت مجدد الف ثانی کے عرس کی تقریبات 21 اکتوبر سے سرہند شریف بھارت میں شروع ہونگی  جو 7 نومبر تک جاری رہیں گی۔

وفاقی وزارتِ مذہبی امور نے سالانہ عرس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی زائرین سے 5 اپریل تک درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 200 پاکستانی زائرین کو عرس میں شرکت کیلئے بھیجا جائے گا۔

درخواستیں زیادہ ہونے پر قرعہ اندازی 26 اپریل کو ہوگی۔

(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

Please follow and like us:
0