ورلڈ کپ الیون کی قیادت عمران خان کے سپرد

بطور کرکٹر ایک زمانہ عمران خان کی صلاحیتوں کا معترف ہے، ان کی قیادت میں گرین شرٹس نے کم بیک کر کے 1992 کا ورلڈ کپ جیتا جس کی یادیں آج بھی ذہنوں میں تازہ ہیں۔ قائدانہ صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عمرا ن خان کو رواں سال ورلڈ کپ الیون کی قیادت سونپی گئی ہے۔

معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی جانب سے آل ٹائم ورلڈ کپ الیون کا اعلان کر دیا گیا۔ ٹیم کے کپتان وسیم اکرم ہیں تو ایک اور پاکستانی لیجنڈری کھلاڑی وسیم اکرم بھی کا نام بھی ٹیم میں شامل ہے۔

کرک انفو نے ورلڈ کپ 2019 سے قبل اسٹاف سروے کے ذریعے آل ٹائم ورلڈ کپ الیون کا انتخاب کیا ہے۔ عمران خان اور وسیم اکرم کے علاوہ ٹیم میں سر ویوین رچرڈ، رکی پونٹنگ، سنگاکارا اور ٹنڈولکر جیسے لیجنڈری کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

ورلڈ کپ الیون میں پاکستان اور سری لنکا کے 2، 2 آسٹریلیا کے 4 جبکہ بھارت، ویسٹ انڈیزاورجنوبی افریقہ کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔

اسٹاف ٹیم 22 ارکان پر مشتمل تھی اور وسیم اکرم وہ واحد کھلاڑی ہیں جو ہر رکن کی ٹیم میں شامل کیے گئے۔ بھارت سے صرف سچن ٹنڈولکر ہی ورلڈ کپ الیون میں جگہ بنا پائے۔ آسٹریلیا سے ایڈم گلکرسٹ (وکٹ کیپر ) ،  رکی پونٹنگ، شین وارن اور گلین مک گرا کا نام شامل کیا گیا ہے۔

سری لنکا سے کمار سنگاکارا اور متھایا مرلی دھرن اور ساؤتھ افریقہ کے لانس کلوزنر بھی ورلڈ کپ الیون کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز سے سرکا لقب پانے والے ویوین رچرڈز کو منتخب کیا گیا جن کے پاس 1975 کے ورلڈ کپ فائنل میں شاندار سنچری بنانے کا اعزاز ہے۔

Please follow and like us:
0