پاک فضائیہ کے JF-17 تھنڈر نے ڑوہائی ائیر شومیں شاندار فضائی مظاہرہ سے تماشائیوں پر سحر طاری کر دیا – Oil & Gas sector News & Informations

پاک فضائیہ کے JF-17 تھنڈر نے ڑوہائی ائیر شومیں شاندار فضائی مظاہرہ سے تماشائیوں پر سحر طاری کر دیا

Home > Special Report > پاک فضائیہ کے JF-17 تھنڈر نے ڑوہائی ائیر شومیں شاندار فضائی مظاہرہ سے تماشائیوں پر سحر طاری کر دیا

پاک فضائیہ کے JF-17 تھنڈر نے ڑوہائی ائیر شومیں شاندار فضائی مظاہرہ سے تماشائیوں پر سحر طاری کر دیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 نومبر2018ء) پاک فضائیہ کے JF-17 تھنڈر نے ڑوہائی ائیر شومیں شاندار فضائی مظاہرہ سے تماشائیوں پر سحر طاری کر دیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے JF-17 تھنڈر نے ڑوہائی ائیر شو کے تیسرے روز مختلف ممالک کی ایئر فورسز اور فضائی صنعت کے وفود کی موجودگی میں شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا۔ فضائی مظاہرہ کے ماہر ونگ کمانڈر ذیشان بریار نے کچھ غیر معمولی کرتب دکھائے جن میں muscle climb, inverted flight, thunder turn, اور Slow speed pass شامل تھے۔’ فخر قوم’ جے ایف 17تھنڈر 15 منٹ تک دلکش کارکردگی دکھا کر سینکڑوں تماشائیوں کی تالیوں کی گونج میں اپنا مشہور زمانہ الوداعی مظاہرہ vertical rolls کر تے ہوئے ڑوہائی کی فضاو ں میں اوجھل ہو گیا۔ مظاہرے کے بعد جب طیارہ واپس آیا تو متحیر شائقین نے تالیاں بجا کراسکی شاندار پرفارمنس پر داد دی۔

(جاری ہے)

فضائی مظاہرے میں حصہ لینے والے طیارے کے علاوہ ایک جے ایف17 طیارہ تمام ہتھیاروں سے لیس، زمین پر موجود شائقین، مختلف ممالک سے آئے خریداروں اور فضائی صنعت کے ماہرین کے لئے مرکز نگاہ بنا رہا۔

پاک فضائیہ کا دستہ 6سے 11نومبر 2018تک ڑوہائی چائنہ میں منعقدہ 12th China International Aviation & Aerospace Exhibition میں شریک ہے۔ پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس اور چین کی مشترکہ کاوش سے تیار کردہ جے ایف17تھنڈرطیارہ اپنے ہم عصر جنگی جہازوں میں اپنی جدید ساخت اور ہمہ جہت خوبیوں کی وجہ سے ایک نمایاں حیثیت کا حامل ہے۔

Please follow and like us:
20

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial