سول ایوی ایشن نے ملک بھر کے ائیرپورٹ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ،پسینجر بورڈنگ بریجز میں خطرناک فنی خرابیوں کا انکشاف – Oil & Gas sector News & Informations

سول ایوی ایشن نے ملک بھر کے ائیرپورٹ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ،پسینجر بورڈنگ بریجز میں خطرناک فنی خرابیوں کا انکشاف

Home > Special Report > سول ایوی ایشن نے ملک بھر کے ائیرپورٹ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ،پسینجر بورڈنگ بریجز میں خطرناک فنی خرابیوں کا انکشاف

سول ایوی ایشن نے ملک بھر کے ائیرپورٹ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ،پسینجر بورڈنگ بریجز میں خطرناک فنی خرابیوں کا انکشاف

جمعرات نومبر
22:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 نومبر2018ء) سول ایوی ایشن نے ملک بھر کے ائیرپورٹ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، پسینجر بورڈنگ بریجز میں خطرناک فنی خرابیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر پسینجر برجز ناکارہ ہو گئے ہیں، لاہور کے پسینجر برجز پر بھی خطرے کے سائے منڈلانے لگے، سول ایوی ایشن افسران کی غفلت کی رپورٹ بھی منظر عام پر آگئی ہے، نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کے بعد سی اے اے شعبہ انجنئیرنگ نے کراچی کے بریجز کو بھی ناکارہ قرار دیدیا ہے، سول ایوی ایشن ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ جناح انٹرنیشل ائیرپورٹ پر قائم بریجز کسی بھی خطرناک صورتحال کا باعث بن سکتا ہے ، جبکہ منظر عام پر آنے والی رپورٹ کے مطابق پسینجر بورڈنگ بریجز میں پائی جانے والی خامیاں خطرناک قرار دی گئی ہیں، برجز لگانے والے کنٹریکٹر کو بارہا یاد دہانی کے باوجودخرابیوں کو دور نہیں کیا گیا، پیسنجر بورڈنگ برجز میں پائی جانے والی فنی خرابیوں کے باعث آپریشن اور مینٹینینس میں شدید دشواری کا سامنا ہے، اگر فوری طور پر برجیز کی مرمت نہ کی گئی تو حالت مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے، پیسنجر بورڈنگ برجیز کے آٹو سسٹم کی3 گئیر بکس کی کبھی سروس ہی نہیں کی گئی، منظر عام پر آنے والی رپورٹ میں ہے کہ پیسنجر بورڈنگ برجیز کے پاور پینلز زنگ آلود ہیں، ایچ ایم آئی سکرین بجلی کی ٹرپنگ کا اسٹیٹس نہیں دکھاتی جس کے باعث برجیز آپریٹر بجلی کی ٹرپنگ سے لاعلم رہتا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :

Please follow and like us:
20

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial